فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعہ کے نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں نکالی گئی ریلی پر آنسو گیس کی شیلنگ ربڑ کی گولیوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ اقعہ جمعہ کو بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے العیسویہ میں اس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد ایک سڑک پر جمع ہو کر قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگانے لگی۔ قابض فوج نے اس
دوران اسی علاقے میں ایک فلسطینی شہری کا مکان بھی نذرآتش کردیا۔
بیت المقدس کے ایک رضاکار احمد حداد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ سے کم سے کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سات افراد دو خاندانوں حمداناور جھحوم کے بتائے جاتے ہیں۔
حداد نے بتایا کہ صہیونی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ سے شہری اپنے گھروں میں بھی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ بڑی تعداد میں آنسو گیس کے شیل ایک مکان میں جا گرے جس کے نتیجے میں اس کی آگ بھڑک اٹھی۔